دورۂ فرانس نہایت ثمرآور رہا راجناتھ سنگھ کا تاثر

   

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے دورۂ فرانس کو نہایت ثمرآور قرار دیا۔ جبکہ اِس دورے میں انڈین ایرفورس کو پہلا رافیل لڑاکا طیارہ حوالہ کیا گیا۔ فرانس کو اپنے 3 روزہ دورے میں راجناتھ نے فرانسیسی صدر ایمانیول میکرن سے ملاقات کی اور اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلی کے ساتھ بھی بات چیت کرتے ہوئے دفاعی روابط کو مضبوط تر بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔ راجناتھ نے جمعرات کو ٹوئیٹ کیا تھا کہ ’’تھینک یو فرانس‘‘۔