حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) دوستی کے ذریعہ تحفہ روانہ کرنے کے نام پر لاکھوں روپئے لوٹنے والے نائجیریائی باشندے کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مئی 2020 میں پولیس نے ایسٹ ماریڈ پلی علاقہ کی ساکن ایک خاتون سے شکایت حاصل کی تھی اور تحقیقات کے دوران نائجیریائی باشندے سولومن ویزڈم عرف سمن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص نے اپنی شناخت برطانیہ کے مشہور ڈاکٹر کی حیثیت سے ظاہر کی تھی اور متاثرہ خاتون سے دوستی کرلی۔ ان کی بات چیت کا سلسلہ جاری تھا اور دونوں نے فون نمبرات کا تبادلہ بھی کرلیا تھا جس کے بعد دھوکہ باز نے خاتون کو ایک تحفہ روانہ کرنے کا ذکر کیا اور چند روز بعد دہلی کسٹم آفس سے ایک فون کال اس خاتون نے حاصل کیا جو فرضی تھا اور اس خاتون سے کہا گیا کہ اس کے نام ایک پارسل برطانیہ سے آیا ہے اور اس میں 40 ہزار پاونڈ موجود ہیں۔ پہلے اس خاتون سے 5 ہزار روپئے چارجس حاصل کئے گئے جس کے بعد مختلف مراحل میں چارجس منی لانڈرنگ، انکم ٹیکس انشورنس دیگر کے نام پھر (38,57,000) لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نئی دہلی کے جانک پوری علاقہ سے نائجیریائی باشندے 24 سالہ سولومن ویڈم عرف سمن کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 7 موبائیل فون اور اکاؤنٹ بک اور ایک ڈیبٹ کارڈ کو ضبط کرلیا۔ع