دوستی کے نام پر لڑکی کا استحصال ، ایک شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

فیس بک پر دوستی ، تصاویر کو عام کرنے کی دھمکی ، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کارروائی
حیدرآباد :۔ دوستی کے نام پر لڑکی کا استحصال کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 26 سالہ اشفاق علی شیخ ساکن ماروتی نگر ٹٹی انارم حیات نگر کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے تاجر ہے ۔ متاثرہ لڑکی اشفاق کے پڑوس میں رہتی ہے ۔ اس نے فیس کے ذریعہ لڑکی سے دوستی کی فرینڈ ریکوسٹ کو قبول کیا تو دونوں فیس بک مسینجر سے بات کرنے لگے ۔ اس نے لڑکی سے اس کے کالج اور بیکری میں ملاقات کی اور اس وقت اس نے لڑکی سے زبردستی سیلفی تصاویر لی اور اس نے چند روز بعد لڑکی کو پیشکش کی جس کو اس نے ٹھکرادیا اور اس کے بعد شیخ نے لڑکی کو دھمکانے لگا ایک دن وہ اس کے کالج پہونچا اور لڑکی کو دھمکا کر اپنی کار میں چیتنیہ پوری تا دلسکھ نگر لے گیا ۔ اس دوران اشفاق نے کار میں سیلفی لی اور لڑکی پر دباؤ ڈالنے لگا بصورت دیگر لڑکی کی تصاویر کو اس کے رشتہ داروں اور افراد خاندان کو روانہ کرنے کے علاوہ سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی ۔ جس کے بعد بھی لڑکی نے اس کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی اور اس کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔ اس بات سے غم و غصہ کا شکار اس شخص نے لڑکی کی تصاویر کو ان کے رشتہ داروں تک پہونچاتے ہوئے اس کے کردار کو بدنام کیا ۔ گرفتار شخص کی اس حرکت کے بعد لڑکی سائبر کرائم رچہ کنڈہ سے رجوع ہوگئی اور پولیس نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کرلیا ۔۔