دوسرا T20 بھی انڈیا نے جیتا

   

رائے پور،23جنوری (ایجنسیز) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں 208/6 کا بڑا اسکور کھڑا کیا لیکن انڈیا نے 209/3 بہ آسانی 28 گیندیں باقی رکھتے ہوئے سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ پہلے میچ کے ہیرو ابھیشک شرما آج 0 پر آؤٹ ہوگئے لیکن ایشان کشن نے اُن کی جگہ لی اور 32 گیندوں میں 76 رنز بنائے۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے 82 رنز (ناٹ آؤٹ) ہوئے۔ نیوزی لینڈ کیلئے کیپٹن مچل سینٹنر نے 47* کا ٹاپ اسکور کیا۔ ایشان کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔