دوسری جماعت کی طالبہ کے ساتھ دست درازی

   

پرنسپل مدر میری اسکول ایرہ کنٹہ گرفتار
حیدرآباد۔/7 فبروری،( سیاست نیوز) ایک اسکول پرنسپل کو بالا پور پولیس نے دوسری جماعت کی طالبہ سے دست درازی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے اور اس پرنسپل کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا۔ بالا پور پولیس نے ایرہ کنٹہ علاقہ میں واقع مدر میری اسکول کے پرنسپل 52 سالہ جوزف عرف یوسف کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس پرنسپل پر ایک 8 سالہ لڑکی جو اسی اسکول کی دوسری جماعت میںزیر تعلیم ہے سے دست درازی کرنے کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ جوزف کے خلاف لڑکی کی والدہ نے شکایت درج کرائی۔ جوزف ان کی لڑکی کو کافی دنوں سے پریشان کررہا تھا اور کسی نہ کسی بہانے لڑکی کے جسم کو چھوتا تھا۔ 28 جنوری کو اس نے پانی لینے کے لئے آفس پہنچی تب وہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ بالا پور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔