دوسری شادی سے روکنے بکری سے شادی

   

حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) نجومی اور جادو ٹونا کرنے والے افراد بھولے بھالے عوام کو باآسانی نشانہ بنادیتے ہیں۔ کوئی بھی اگر ان سے اپنے مسئلہ کے حل کیلئے رجوع ہوں تو خطرہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنے اشارہ پر کام کرنے کیلئے مجبور کرتے ہیں۔ آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں نزویڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی شادی میں رکاوٹ کی شکایت لے کر گھر والے ایک نجومی کے پاس پہنچے۔ نجومی نے شادی کا راستہ تو ہموار نہیں کیا لیکن ایک نئی مصیبت میں ڈال دیا۔ نجومی نے کہا کہ نوجوان کی قسمت میں دو شادیاں ہیں اور اگر اسے دو شادیوں سے روکنا ہے تو پہلی شادی ایک بکری سے کی جائے۔ گھر والوں نے نجومی پر بھروسہ کرتے ہوئے اُگادی کے دن نزویڈ شہر میں واقع مندر میں نوجوان کی ایک بکری سے شادی کرائی۔ عام شادیوں کی طرح رسومات کی تکمیل کی گئی اور نوجوان نے بکری کو منگل سوتر باندھا۔ نجومی نے کہا کہ اب یہ نوجوان دو شادیاں نہیں کرے گا کیونکہ اس کی پہلی شادی ہوچکی ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کی ترقی کے اس دور میں آج بھی اس طرح کے واہیات توہمیات پر بھروسہ کرنے والوں کی کمی نہیں۔ر