دوسہ کے ساتھ سانبر نہ دینے پر مقدمہ، ریسٹورنٹ پر جرمانہ

   

پٹہ ۔ بہار کے بکسر ضلع میں ایک صارف کمیشن نے ایک ریسٹورنٹ پرگاہک کو دوسہ کے ساتھ سانبر پیش نہ کرنے پر 3,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ فیصلہ 11 ماہ کی سماعت کے بعد آیا ہے۔ گاہک، منیش پاٹھک ایک وکیل اور بنگلہ گھاٹ کے رہائشی نے بتا یا کہ 15 اگست 2022 کو اس کی سالگرہ تھی اور وہ گولا مارکیٹ کی ریسٹورنٹ گئے اور اسپیشل مسالہ دوسہ کا آرڈر دیا اور 140 روپے دیکر پارسل گھر لےآئے جہاں ان کی ماں اکیلی تھیں۔ جب پارسل کھولا تو اس میں کوئی سانبر نہیں ملا۔ صرف دوسہ اور چٹنی تھی۔ وہ اگلے دن ریستوراں گئے اور مالک سے شکایت کی۔ اس نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا اورکہا کہ آپ صرف140 روپے میں پورا ریسٹورنٹ نہیں خرید سکتے۔ چونکہ یہ دھوکہ دہی اور گاہک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ تھا اس لیے انہوں نے صارف کمیشن میں مقدمہ دائر کیا۔

چیئرمین وید پرکاش سنگھ اور ممبر ورون کمار کی ڈبل بنچ کی سماعت کے دوران، کمیشن نے ریستوران کی خدمت میں میرا دعویٰ درست اور غلط پایا۔ اس کے مطابق کیس کے دوران ذہنی اور جسمانی تناؤ پر2000 روپے اور عدالتی اخراجات کے لیے 1500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔