واشنگٹن، 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے اپنے لیڈر ابو بکر بغدادی کے مارے جانے کے بعد کہا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر نئے رہنما کے نام کا اعلان کرے گا۔اس کے علاوہ آئی ایس نے مغربی ممالک کے خلاف تازہ حملہ کرنے کی وارننگ بھی دی ہے ۔امریکہ کے قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے قائم مقام ڈائرکٹر رسل ٹریورس نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔مسٹر ٹریورس نے کہا کہ ہم کچھ دنوں یا چند ہفتوں میں آئی ایس کا نیا لیڈر دیکھیں گے ۔ وہ مغربی مفادات کے خلاف حملوں کا اعلان بھی کرے گا۔البغدادی کے بارے میں یہ بتایا گیا ہیکہ اس کا ایک سرنگ میں امریکی انٹلیجنس کے کتے تعاقب کررہے تھے اور سرنگ کے اختتام پر خوفزدہ بغدادی نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا جس میں امریکی انٹلیجنس کا کتا زخمی ہوگیا تھا۔