دولت آباد میں جونیر کالج کے قیام کا مطالبہ

   

ریاستی وزیر تعلیم سبیتا ریڈی کو یادداشت کی پیشکشی
کوڑنگل۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا ریڈی نے گزشتہ روز حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل دولت آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء جے اے سی قائدین نے وزیر تعلیم کو دولت آباد منڈل مستقر پر گورنمنٹ جونیر کالج کے قیام کے مطالبہ پر یادداشت پیش کی۔ دسویں جماعت کامیاب طلباء و طالبات کو دور دراز مقامات کو جانے کی نوبت آن پڑی ہے ۔ اس موقع پر پلندھر گوڑ، سیدلو، کرشنا، راجہ شیکھراور نریش موجود تھے۔ موجودہ طور پر تعلیم کا جائزہ لینے پر بھی درخواست پیش کی گئی۔ ٹی ایس یو ٹی ایف قائدین مسرز سندیپانامیا نائک، انیل موجود تھے۔ سبیتا ریڈی کو پیش کی گئی درخواست میں صراحت کی گئی کہ تلنگانہ ریاست میں سابقہ اضلاع کے تحت ہی تبادلے ، ترقیاں وغیرہ شیڈو جاری کرتے ہوئے عمل کیا جائے تو مناسب رہنے کا انکشاف کیا اور پی آر سی میں بعض نکات پر نظرثانی کی جاکر ماسٹر اسکیل کے تحت تمام اساتذہ کو فائدہ پہنچایا جائے ۔ اس طرح ماڈل اسکول ، گروکل اسکول، کے جی بی وی اسٹاف کو نئی تنخواہیں جاری کئے جانے کے لئے جی اوجاری کیا جائے۔آن لائن تعلیم سے تمام طلباء مستفید نہ ہونے سے سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو کافی نقصان ہورہا ہے۔ اولیائے طلباء کی ایماء پر کوویڈ کے شرائط پر عمل کرتے ہوئے مدارس میں تعلیم کے آغاز کیلئے اقدام کیلئے خواہش ظاہر کی۔