حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) ناگرکرنول ضلع کے دو ملاپنٹا علاقہ میں سڑک حادثہ میں ایک آئی پی ایس عہدیدار اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سہاکر پٹھادے آئی پی ایس عہدیدار جن کو حال ہی میں سینئر ایس پی وینکٹ حاصل ہوا اور وہ ڈی ایس پی ممبئی کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے۔ وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ سری سیلم میں واقع مندر میں درشن کرنے کے لئے جارہے تھے کہ ناگر کرنول ضلع کے دوملاپنٹا علاقہ میں آر ٹی سی بس نے گھاٹ پر کار کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں آئی پی ایس عہدیدار برسر موقع ہلاک ہوگیا اور ان کا رشتہ دار شدید زخمی ہوگیا۔ ایک اطلاع کے بموجب آئی پی ایس عہدیدار کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی ہونے والی تھی۔ ش