دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش نہیں تھے :سارہ

   

ممبئی۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے ماں پاپ ایک دوسرے کے ساتھ خوش تھے اس لیے اْس وقت علیحدہ ہونے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ماں امرتا سنگھ اور پاپا سیف علی خان کی 2004 میں ہونے والی علیحدگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہ کر خوش نہیں ہیں تو علیحدگی زیادہ بہتر ہے اس طرح آپ اپنی اپنی دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں۔ٹی وی شو ‘فیٹ اپ ود دی اسٹار’ سیزن تھری کی نئی قسط میں سارہ نے اپنے والدین کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ امرتا اور سیف نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو کر بہتر زندگی گذاری ہے حالانکہ وہ اور ان کا بھائی ابراھیم اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن ان کے پاپا سیف ہمیشہ ان سے ایک فون کال کی دوری پر تھے اور انھوں نے باپ ہونے کے اپنے تمام فرائض انجام دیے ہیں۔