حیدرآباد11جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں آئندہ 5یوم ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے اور کہا جار ہاہے کہ آئندہ 5یوم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش ہوگی۔گذشتہ دو یوم سے شہر میں مطلع ابرآلود رہنے لگا ہے اور وقفہ وقفہ سے بارش ریکارڈ کی جارہی ہے چند منٹوں کی انتہائی تیز رفتار بارش کے بعد اچانک بارش تھم رہی ہے۔ ایسی پر ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس طرح گذرتے بادلوں کا برسنا معمول کی بات ہے لیکن جاریہ موسم شہر میں ایسی بارشوں کا سلسلہ زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ دونوں شہروں میں آئندہ 48 گھنٹوں میںتیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ 5یوم ہلکی اور تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور مطلع ابرآلود رہے گا۔3