دونوں شہروں میں گرمی کی شدت ، پانی کا زیادہ استعمال اور ٹھنڈی اشیاء پر توجہ دیں

   

لو لگنے سے بچنے ہلکے ملبوسات کے استعمال پر زور ، ماہر اطباء کا مشور ہ

حیدرآباد۔2۔اپریل (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں تیزی سے گرمی کی شدت میں ہونے والا اضافہ مشکل کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے موسم گرما کے دوران لو لگنے کے واقعات سے محفوظ رہنے کے اقدامات کرنے چاہئے ۔ تلنگانہ میں آئندہ دوماہ کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کئے جانے کے علاوہ مسلسل گرمی برقراررہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے کہ شہر حیدرآباد میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرجائے گا ۔ ماہر اطباء کا کہناہے کہ شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرجانے کے نتیجہ میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اور لو لگنے کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ سے محفوظ رہنے کے لئے شہریوں کو کڑی دھوپ کے اوقات کے دوران گھروں سے نکلنے سے گریز کرنا چاہئے اور بچوں کو بھی گھروں سے دھوپ کے اوقات میں نکلنے سے روکتے ہوئے انہیں لو لگنے کے واقعات سے بچانے کے اقدامات کرنے چاہئے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش قیاسی میں کہاگیا ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافہ کا سلسلہ دو ماہ تک جاری رہنے کا خدشہ ہے اسی لئے موسم گرما کی شدت کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کے علاوہ غذاء میں ٹھنڈی اشیاء کے استعمال کو بھی فروغ دینے کے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ صحت کو بہتر رکھا جاسکے۔ موسم گرما کے دوران لیموپانی ‘ دہی ‘ لسی ‘ چھانچ‘کے علاوہ ایسے پھلوں کے استعمال کو ترجیح دی جانی چاہئے جو ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ ماہر اطباء کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے دوران ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔3
اسی لئے شدید گرمی کے دوران سفید یا ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔3