نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعے ملک کی دو کروڑ دیہی دیدیوں کو لکھپتی دیدی بنائیں گے ۔ مودی نے یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 کروڑ خواتین سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، گاؤں جائیں گے تو آپ کو بینک والی دیدی ملے گی، آپ کو آنگن واڑی والی دیدی ملے گی، آپ کو دوائی دینے والی دیدی ملے گی اور اب میرا خواب ہے ، 2 کروڑ کی دلکھپتی دیدی بنانے کا، گاؤں میں 2کروڑ لکھپتی دیدی اور اس کے لیے ایک نیا متبادل بھیجا، سائنس اور ٹیکنالوجی۔مودی نے کہا ہمارے گاؤں کی خواتین کی طاقت کو دیکھتا ہوں۔ اس لیے میں نیا منصوبہ سوچ رہا ہوں کہ ہمارے زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی آئے ، ایگری ٹیک کو طاقت ملے ، اس لیے ہم خواتین کی مدد کرنے والی بہنوں کو تربیت دیں گے ۔ ہم ڈرون چلانے کی تربیت دیں گے ، ڈرون کی مرمت کرنے کی ٹریننگ دیں گے اورہزاروں ایسی خواتین کو حکومت ہند ڈرون دے گی، انہیں تربیت دیں گے۔