دوکروڑ سال پْرانے دیو ہیکل مگرمچھوں کی اقسام دریافت

   

نیروبی: محققین نے دیو ہیکل مگرمچھوں کی دو نئی اقسام دریافت کیں ہیں جو زمین پر 1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زندہ تھیں۔موجودہ مگرمچھ کی قسم بمشکل چار سے پانچ فِٹ لمبی ہوتی ہے لیکن دریافت ہونے مگرمچھوں کی اقسام کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی لمبائی 12 فِٹ تک تھی۔امریکہ کی یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنس دان 2007 سے نیروبی میں میوزیم آف کینیا میں متعدد قدیم مگرمچھوں کی اقسام کا معائنہ کر رہے ہیں۔تحقیق کے مصنف پروفیسر کرسٹوفر بروشو کا کہنا تھا کہ یہ وہ بڑے شکاری جانور ہیں جن سامنا ہمارے آبا و اجداد نے کیا۔ محققین کی جانب سے ان دونوں اقسام کی دریافت کا اعلان نے اس ماہ کے شروع میں جرنل انیٹمِکل ریکارڈ میں کیا۔پروفیسر بروشو نے بتایا کہ دریافت ہونے والی اقسام آج کے مگرمچھوں کی طرح موقع پرست شکاری تھی۔