دوگرہوں کے متضاد دعوے:مشرا

   

اندور ۔ پرکشیدہ حالات کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا واقعات کے بارے میں دو گروہوں کے متضاد دعوے ہیں۔انہوں نے مزید کہا جبکہ متوفی خاتون کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے، جب کہ احتجاج کرنے والے اور زخمی پولیس والوں کا کہنا ہے کہ خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر نے اس معاملے کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے اور جلد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔