دِشا فسادیوں کی مدد کی ہوتی تو سی ایم یا پی ایم بن جاتی!

,

   

پٹنہ : سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار نے ماحولیات کیلئے کام کرنے والی 21 سالہ جہدکار دشا روی کی گرفتاری پر تبصرہ میں کہا ہیکہ اگر اس نے فسادیوں کی مدد کی ہوتی تو وہ وزیر، چیف منسٹر یا حتیٰ کہ پرائم منسٹر بن سکتی تھی۔ کنہیا نے ٹوئیٹ میں کہا کہ دشا نے شاید کسانوں کی مدد کرتے ہوئے غلطی کی ہے۔ دہلی پولیس نے دشا کو اس لئے گرفتار کیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کسانوں کے احتجاج کا ’ٹول کٹ‘ تشکیل دینے میں مدد کی جسے گریٹا تھنبرگ نے شیئر کیا ہے۔