کیکسیاس ڈو سل (برازیل)۔ ہندوستانی گولفر دکشا ڈگر نے اولمپک ڈیف گولف ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کی ایشلین گریس کو شکست دے کرگولڈ میڈل جیتا۔ معذروں کے لیے اولمپکس میں دیکشا کا یہ دوسرا میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں سلور میڈلجیتا تھا۔ وہ ان کھیلوں میں دو میڈلس جیتنے والی پہلی گولفر بن گئی ہیں۔ یورپی ٹور پرکھیلنے والی21 سالہ دکشا نے خواتین کے گولف ٹورنامنٹ کے میچ پلے زمرے کے فائنل میں پانچ اور چار جیتے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب دکشا نے پانچ ہولس میں کامیابی حاصل کی تو کھیلنے کے لیے چار ہولس باقی تھے۔جب گولف کو پہلی بار2017 کے اولمپکس برائے بہروں میں شامل کیا گیا تھا، تو دکشا نے آسانی سے فائنل میں جگہ بنا لی تھی لیکن امریکہ کی یوسٹ کلین نے اسے شکست دے کرگولڈ میڈل جیت لیا اور ہندوستانی کو سلور میڈل سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔دکشا نے گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور لیڈیز یورپین ٹور پر انفرادی خطاب جیتا تھا۔ وہ لیڈیز یورپین ٹور پر ٹیم ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔دریں اثنا فرانس کے مارگو بریجو نے2017 کے برونز میڈل جیتنے والی ناروے کی آندریا ہوسٹین ہیلگرڈکو تیسرے پلے آف میں سخت مقابلے والے میچ میں شکست دے کر برونز میڈل جیتا۔ اس طرح اینڈریا کا دوسرا میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔