ایم سی کے شعبوں میں اضافی خدمات کا احاطہ ، جناب عامر علی خاں نے بروچر کاکیا رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری ۔ ( راست ) ۔ دکن پروفیشنل کنسلٹینٹس (DCP) کے قیام کے 4 سال کی تکمیل پر محکمہ ریونیو ، انکم ٹیکس، جی ایچ ایم سی اور انڈسٹری کے شعبہ میں مزید سروسیس کا احاطہ کرتے ہوئے ممتاز ایڈوکیٹس، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ، انڈسٹریل و پروفیشنلس کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس ضمن میں جناب عامر علی خاں ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست نے بروچر کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر جناب ماجد انصاری سی ای او دکن پروفیشنل کنسلٹنٹس کے علاوہ جناب محمد معین الدین صدر FTC کے علاوہ جناب عبدالرحیم پیانل ممبر ڈی سی پی بھی موجود تھے۔ دکن پروفیشنل کنسلٹنٹس کے قیام کا مقصد تلنگانہ کی اقلیتوں بالخصوص مختلف ملکوں میں رہنے والے این آر آئیز NRI’s کو مختلف محکمہ جات سے اپنے مسائل کے حل کے لئے ہونے والی دشواریوں کے حل کے لئے سنگل ونڈوسسٹم طرز پر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ حکومت تلنگانہ و حکومت ہند کے کسی بھی محکمہ سے مسائل درپیش ہیں یا لائسنس و NOC حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ڈی سی پی مختلف محکمہ جات کے 25 پروفیشنل کا گروپ بنایا، مسئلہ کی نوعیت کے حساب سے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مسلمانوں کی کروڑہا روپیوں کی جائیدادیں ہونے کے باوجود ریونیو ڈپارٹمنٹس کی جانب سے میوٹیشن اور جائیداد کے غلط اندراج کی وجہ سے مالکان جائیداد پریشان ہیں۔ قانونی مسائل کے حل کے لئے ریونیو محکمہ سے متعلق ماہرین کی بھی خدمات دستیاب ہیں۔ دوسری جانب ہم کروڑوں روپیوں کی جائیدادیں خرید و فروخت کررہے ہیں لیکن انکم ٹیکس و Capital Gain بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ سے محکمہ کی جانب سے جب نوٹس کی اجرائی عمل میں آتی ہے تب نہ صرف انکم ٹیکس Penalties جرمانہ اور Intrest بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ شہر کے ممتاز چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کا پیانل سے جائیداد کی خرید و فروخت سے پہلے رجوع ہوتے ہیں تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے محکمہ کی جانب سے دیئے جانے والے Incentives یا مراعات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ جناب ماجد انصاری نے کہاکہ ہندوستان کے صنعتی شعبہ میں ہونے والی تیز رفتار ترقی اور حکومت تلنگانہ کی نئی انڈسٹریل پالیسی کے تحت انڈسٹریز قائم کرسکتے ہیں۔ علاوہ اس کے حکومت کے کوئی بھی ڈپارٹمنٹس ریونیو،جی ایج ایم سی انکم ٹیکس، GST ، کسٹم اینڈ سنٹرل، اکسائز، امپورٹ اکسپورٹ کے علاوہ عدالتوں سے متعلق کیسیس کے علاوہ Legal Heir سرٹیفکٹس کے علاوہ این او سیز کا حصول بھی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9246549555 پر واٹس ایپ‘ IMOگوگل میٹBOTIMکے ذریعہ ربط کریں یا ای میل ceodpchyd@gmail.com ۔ کریں