دگِ وجے سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر دگِ وجے سنگھ نے پیر کو 2016 میں ہندوستان کی طرف سے پاکستان میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے جموں پہنچنے کے بعد ستواری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ’’ وہ (ہندوستانی حکومت) سرجیکل اسٹرائیک کا جو دعویٰ کرتے ہیں، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔‘‘