دھان خریدی کاؤنٹر کو بند کرنے کے خلاف کسانوں کے ساتھ ہریش راؤ کا راستہ روکو احتجاج

   

سرپورٹاؤن ۔ 23 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سے 15 کلومیٹر کی دوری پر کوٹالہ کے موتم پیٹ گاؤں کے قریب اج مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے اپنے حامیوں اور کسانوں کے ساتھ مل کر دھان خریدی کاؤنٹر کو بند کرنے کے خلاف آر اینڈ بی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج وہ دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ خصوصی طور پر موسم برسات سے قبل دھان خریدی کاؤنٹر کو بند کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ اس لیے ضلع کلکٹر اور ریاستی حکومت کو چاہیے کہ دھان خریدی کاؤنٹر کو شروع کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر کی ہریش راؤ کی جانب سے ار اینڈ بی سڑک پر احتجاج وہ دھرنا کرنے پر ٹریفک نظام درہم برم ہو گیا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی ہونے تک احتجاج وہ دھرنا جاری رکھنے کا انتباہ دیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر ڈیوڈ نے رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج مقام کو پہنچ کر رکن اسمبلی کو سمجھا کر کے ساتھ انصاف کرنے کا تیقن دیے جانے پر رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے احتجاجی و دھرنا کو ختم کیا۔