دھان کی خرید ی میں حکومت سے رائس ملرس کا تعاون

   

حیدرآباد۔ 24 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ رائس ملرس اسوسی ایشن نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں کسانوں سے دھان کی خریدی کے عمل میں ریاستی حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اسوسی ایشن نے یہ بھی واضح کردیا کہ ریاستی حکومت، کسانوں کی بھلائی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ رائس ملرس اسوسی ایشن کے صدر گمپا ناگیندر اور جنرل سیکریٹری موہن ریڈی نے کہا کہ تمام مل مالکین اور اسوسی ایشن کے ارکان کو وہ پہلے ہی ہدایت جاری کرچکے ہیں تو کسانوں سے دھان خریدیں۔ علاوہ ازیں دوسری ریاستوں کے کسانوں سے اس وقت تک دھان نہ خریدنے کے ہدایات بھی دی گئی ہے، جب تک کہ تلنگانہ کے کسانوں سے دھان کی خریدی مکمل نہیں ہوجاتی۔

بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور کی تعمیر میں نقائص حادثہ کا سبب
حیدرآباد ۔ 24 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) بائیو ڈائیور سٹی فلائی اوور میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی تزئین میں نقائص کو تین ہفتوں کی مختصر مدت میں دو حادثات اور ان سے تین ہلاکتوں کی اصل وجہ بتایا گیا ہے ۔ حادثات کو روکنے کیلئے تزئین میں اصلاحات و ترمیم کی جائے گی ۔