رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی میں آج امدادی قیمت پر دھان کی خریداری، اس کی کسٹم ملنگ، مرکزی پول میں خریداری اور 44 ہزارمیٹرک ٹن دھان کی کمی کے تعلق سے وقفہ سوالات کے دوران طویل بحث کے درمیان وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کی مداخلت کے بعد نصف گھنٹہ کی الگ سے بحث کی گئی۔مسٹر بگھیل نے وزیرخوراک امرجیت بھگت کے بی جے پی ممبر اجئے چندراکر اور دیگر ممبران کے ذریعہ ضمنی سوالوں کے دئے جارہے جواب کے سلسلے میں نوک جھونک کے بیچ مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر کچھ بھی نہیں چھپائے گی، وہ اس معاملے پر نصف گھنٹہ کی بحث کے لئے بھی تیارہے ۔