دھرانی پورٹل کے آغاز کو ایک سال کی تکمیل

   

Ferty9 Clinic

دس لاکھ سے زائد معاملات کی یکسوئی کا دعویٰ
حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) دھرانی پورٹل کے آغاز کے ایک سالہ تکمیل کے دوران دس لاکھ سے زیادہ معاملات کی پورٹل کے ذریعہ یکسوئی کی گئی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر 29 اکتوبر 2020 ء کو دھرانی پورٹل کا آغاز ہوا تھا ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے پورٹل کے آغاز کے ایک سال کی تکمیل پر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اراضیات سے متعلق امور کی یکسوئی کیلئے دھرانی پورٹل کے ذریعہ کئی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ عوام رجسٹریشن کا عمل اپنے گھر بیٹھے مکمل کرسکتے ہیں۔ سابق میں141 سب رجسٹرار دفاتر موجود تھے جہاں رجسٹریشن کیا جاسکتا تھا لیکن اب ریاست بھر میں ہر منڈل کے 574 تحصیلدار دفاتر میں رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے۔ ایک سال کے دوران دھرانی پورٹل پر 5.17 کروڑ ہٹس آئے ہیں جبکہ دس لاکھ کے قریب معاملات کی یکسوئی کی گئی۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 1045878 سلاٹ بک کئے گئے اور 1000973 معاملات کی یکسوئی کی گئی ۔ خریدی سے متعلق 50281 رجسٹریاں مکمل کی گئیں۔ گفٹ ڈیڈ کے 158215 معاملات کی یکسوئی کی گئی ۔ ورثہ سے متعلق 72085 امور کی یکسوئی کی گئی ۔ میوٹیشن سے متعلق 207229 اور اراضیات سے متعلق 173718 معاملات کی یکسوئی ہوئی ہے۔ ر