دھرانی۔ وقف اراضیات کا جائزہ لینے کانگریس کی کمیٹی تشکیل

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت نے دھرانی۔ حصول اراضیات اور وقف جائیدادوں کے مسائل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 45 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے عمل کئے جانے والے دھرانی۔ اراضی اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کسان قومی کانگریس کے نائب صدر ایم کودنڈا ریڈی اس کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ ارکان کی حیثیت سے ای انیل۔ بلیا نائیک۔ کے دیاساگر اور خصوصی مدعوئین میں کسان کانگریس کے صدر ایونش ریڈی، دلت کانگریس کے صدرنشین پریتم کو شامل کرتے ہوئے صدر تلنگانہ کانگریس اے ریونت ریڈی نے احکامات جاری کئے ہیں۔ ن