ممبئی ۔ 10 ۔اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور اداکار دھرمیندر جنہیں ڈینگو بخار میں مبتلا ہونے کی تشخیص کی گئی تھی۔ مضافاتی ممبئی میں اپنی قیامگاہ پر صحت یاب ہورہے ہیں۔ 83 سالہ اداکار کو ہندوجا ہاسپٹل میں گزشتہ ہفتہ شریک کیا گیا تھالیکن چونکہ علاج سے ان کی صحت بہتر ہورہی تھی ، ڈاکٹرس نے تین دن بعد انہیں ڈسچارج کردیا۔