دھرمیندرپردھان نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی

   

نئی دہلی 29مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پٹرولیم اورقدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ میں دی ہے ۔پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت نے اتوار کو بتایاکہ کورونا وائرس ’ کووڈ ۔19‘سے نمٹنے میں اپنا تعاون دیتے ہوئے پردھان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کے طور پر دی ہے ۔وزیرموصوف نے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘ اس مشکل گھڑی میں ہمیں سب زیادہ ضرورت مندوں کے ساتھ رہنا چایئے۔کووڈ 19 وبا کے مدنظر میں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم قومی راحت فنڈمیں عطیہ کیاہے اور ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے جاری کیے ہیں جو محروم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں مددگار ہونگے ‘‘۔

نیم فوجی دستوں اور ریلویز کا وزیراعظم فنڈ میں گرانقدر عطیہ
نئی دہلی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے نیم فوجی دستوں نے وزیراعظم فنڈ میں 116 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے جو اُن کی ایک دن کی تنخواہ ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں آج یہ بات بتائی اور نیم فوجی دستوں سے اِس عطیہ کے لئے اظہار تشکر کیا۔ اِسی طرح وزارت ریلوے نے بھی وزیراعظم کے فنڈ میں 151 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔