دھشتگردی کے معاملہ میں ہند وجاپان ایک ساتھ، دھشتگردی ختم کرنے کےلیے پاکستان سے کیا مطالبہ

,

   

 

جاپان و ہندوستان نے امن کےلیے دہشت گردی کو سب بڑا کرار دیا ہے، اور پاکستان سے کہا ہے کہ اس پر سخت نظر رکھیں، اور پر کنٹرول کریں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں جاپان کے وزیر خارجہ ٹی موتیگی اور وزیر دفاع کونوتارو کے ساتھ ٹوپلس ٹوس ڈائلاگ کے بعد جاری مشترکہ پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کی سخت مذمت کی۔
پاکستان سمیت انہوں تمام مالک سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کےلیے کوئی مستحکم اقدام اٹھائیں۔ اور ان کی فنڈنگ پر نظر رکھتے ہوئے اس پر بھی روک لگائیں۔
انہوں نے پاکستان سے فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس سمیت دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے بھی زور دیا
وزرا نے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے اطلاعات اور خفیہ معلومات کو شیئر کرکے مضبوط بین الاقوامی دوستی بنائے جانے کی ضرورت پر بھی بات کہی۔
اسی سلسلہ میں دونوں ممالک کے وزراء نے پاکستان میں سرگرم دہشت گردی نیٹ ورک کی طرف سیکورٹی کا خطرہ ذکر کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
(سیاست نیوز)