نئی دہلی، 29 اکتوبر (راست) دھنکا ایگروٹیک نے ربیع سیزن کے آغاز پرآلو کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصل کو بیماریوں اورکیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سائنس پر مبنی کاشت کاری اور تحفظ کے طریقے اپنائیں۔ ادارے کے مطابق کاشتکاروں کو تصدیق شدہ صحت مند بیج استعمال کرنے، مناسب نمی، نکاسی آب اور متوازن کھاد کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔ابتدائی اورآخری جھلساؤ جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایمی سلبرو، مینکوزیب اور کاربینڈی زِم جیسے مؤثر فنجی سائیڈز تجویز کیے گئے ہیں۔