دھواں خارج کرنے والے بسوں ، آٹوز اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ

   

حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) ٹرافک پولیس نے شہر میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں پر کڑی نظر مرکوز کر رکھی ہے کیونکہ شہر میں گاڑیوں سے خارج ہونے ولے دھویں سے متعلق بار بار رپورٹ آرہی ہے ۔اس مناسبت سے ٹریفک پولیس دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ٹریفک پولیس نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بڑی مقدار میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں میں آر ٹی سی بسیں پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آٹوز ہیں ۔ اس طرح کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے دھواں خارج کرنے والی بسوں کی باقاعدہ تصاویر اور تفصیلات کے ساتھ آر ٹی سی بس ڈپوز کے منیجرس تک شکایات پہونچا رہی ہے اور ان بسوں پر جرمانے بھی عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ٹرافک پولیس جس طرح آر ٹی سی بسوں کے معاملہ میں رویہ اختیار کیا ہے اور اب ٹریفک پولیس نے خصوصی طور پر دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے جبکہ شہر کی سڑکوں پر دھواں خارج کرنے والی کیابس اور دوپہیہ گاڑیاں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ٹریفک پولیس کے اعلی افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران سے مسئلہ کو رجوع کردیا گیا ۔