دھوم 4میں رنبیرکپور ویلن تو ہیرو کون ؟

   

ممبئی : سال 2004 میں آدتیہ چوپڑا نے جان ابراہم، ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا کے ساتھ فلم دھوم ریلیز کی تھی ۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے زبردست پذرائی ملی ۔ ریتک روشن پر فلم دھوم 2 میں ویلن کے طور پر بڑا دائوکھیلا گیا جو کامیاب ہوا ، پھراگلی فلم دھوم 3 آئی اور ویلن کا کردار عامر خان کی جھولی میں آیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ریتک اور عامرکی فلم دھوم نے بھی باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ دھوم فرنچائز کے اگلے حصے کے بارے میں کافی عرصے سے بحث چل رہی تھی۔ اب دھوم 4 کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ یہ فلم رنبیرکپور کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ بالی ووڈ خبری کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم دھوم 4 اب آدتیہ چوپڑا کی نگرانی میں وائی آر ایف کے پری پروڈکشن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ دھوم فرنچائز آدتیہ چوپڑا کے لیے بہت خاص ہے۔ جس طرح کی چیزوں کو پسند کیا جا رہا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے اگلے حصے پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔ پچھلے تمام حصوں کی طرح فلم دھوم 4 کی کہانی بھی وجے کرشنا اچاریہ کے ساتھ آدتیہ چوپڑا نے تیارکی ہے۔ فلم بنانے والے کچھ ایسا دکھانے کی کوشش کریں گے جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم دھوم 4 کے لیے رنبیرکپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ رنبیر کے ساتھ میکرز کافی عرصے سے رابطہ میں ہیں۔ فلم بنانے والوںکی بات سننے کے بعد رنبیر نے بھی دھوم فرنچائز کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ آدتیہ چوپڑا کو لگتا ہے کہ دھوم کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے رنبیرکپور درست فیصلہ ثابت ہوں گے۔ رنبیر کپور فلم دھوم 4 میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ اس فلم میں کوئی پرانے اداکار نہیں ہوں گے۔ ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا کی جگہ دو نئے اداکاروں کو پولیس عہدیداروں کے کرداروں کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔ فلم کی کہانی بالکل تازہ ہوگی، اس لیے کردار بھی نئے ہوں گے۔ فلم کی بنیادی کہانی تیار کرلی گئی ہے ۔ فلم کی ٹیم اس وقت کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ دھوم 4 کو ہندی سنیما کی سب سے بڑی فلم بھی مانا جاتا ہے۔وائی آر ایف اس فلم کی شوٹنگ 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔