دھون کو جلدفام حاصل کرنا ہوگا:گواسکر

   

نئی دہلی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کو لگتا ہے کہ شکھر دھون کو جلد سے جلد فارم میں واپس آنا ہوگا۔ ورلڈ کپ 2019 میں زخمی ہونے کے بعد دھون فام واپسی نہیں کر پا رہے ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شکھر دھون نے 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن اس کے لیے انہوں نے 42 گیند کھیلیں۔دھون نے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف 36 اور 40 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔وجے ہزارے ٹرافی میں بھی وہ 7 میچوں میں صرف ایک ہی نصف سنچری بناسکے تھے۔ گواسکر نے کہا کہ اگر دھون بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے دومیچوں میں اچھی کارکردگی نہیں پاتے ہیں تو لوگ ان کے بارے میں بات کرنا بندکردیں گے۔ سابق اوپنر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو اپنی ٹی 20 درجہ بندی ک بہتر کرنا ہوگا جس سے وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کر سکے۔ ہندوستانی ٹیم فی الحال آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے۔