بنگلورو: چنئی سوپرکنگز کے بیٹنگ کوچ مائیکل ہسی امید کر رہے ہیں کہ کرشماتی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی مزید دو سال ٹیم کے ساتھ برقرار رہیں گے، کیونکہ سابق کپتان اب بھی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 42 سالہ دھونی نے 2024 سیزن کے آغاز سے صرف ایک دن قبل ٹیم کی کپتانی سے الگ ہوکر سب کو حیران کردیا۔ رتوراج گائیکواڑکو ٹیم کی باگ ڈور سونپی گئی۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ مزید چند برس کھیل جاری رکھیں گے۔ وہ اب بھی بہت اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ اچھی تیاری کرتے ہیں۔ وہ کیمپ میں بہت جلد پہنچ جاتے ہے اور بہت سی گیندیں مارتے ہیں۔ وہ واقعی سارے سیزن میں اچھے فام میں رہے ہے۔ ہسی نے ای ایس پی این پر دھونی کے تعلق سے ان خیالات کا اظہارکیا ۔ہیسی کا ماننا ہے کہ وکٹوں کے پیچھے دھونی کی فٹنس معیاری ہونے کے علاوہ بیٹنگ کیلئے بھی وہ فٹ ہیں۔