دھونی کا سب سے زیادہ اسٹمپنگ کا ریکار ڈہیلی نے توڑ ا

   

برسبین۔ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی نے مہندر سنگھ دھونی کے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کے روز برسبین کے ایلن بارڈر فیلڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی آئی کے دوران انجام دیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان سوفی ڈیوائن کے اسٹمپ آؤٹ کرنے کے بعد ہیلی نے ایمی شیڈر ویٹ کا کیچ لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے سب سے زیادہ شکار کرنے کے معاملے میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔مہندر سنگھ دھونی اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ شکار کے معاملے میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں دھونی کے نام پر 91 شکار درج ہیں جبکہ ایلیسا ہیلی نے اب 92 شکار اپنے نام کرلئے ہیں۔ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 98 میچوں کی 97 اننگز میں 57 کیچ اور 34 اسٹمپنگ کئے ہیں جبکہ ہیلی 99 اننگز میں 42 کیچ اور 55 اسٹمپنگ بنا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہیلی اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر (خواتین اور مرد بھی شامل ہیں) بن گئی ہیں۔