’’دھونی کی ضد ‘‘ کی کہانی کا شائقین کو انتظار

   

نئی دہلی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی جنہیں کروڑہا شائقین پسند کرنے کے علاوہ انہیں ’’ماہی‘‘، ’’کیپٹن کول‘‘، ’’تہل ‘‘ اور ’’ایم ایس ڈی‘‘ کے علاوہ کئی اور ناموں سے جانتے ہیں لیکن دھونی کی زندگی کے کچھ ایسے پہلو ہنوز موجود ہیں جنہیں شائقین تو درکنار ان کے دوست احباب بھی نہیں جانتے، لیکن ہندوستان میں مشہور ہوچکا ’’ہارٹ اسٹار‘‘ نے دھونی کی ایک نامعلوم کہانی منظر عام پر پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ شائقین کی توجہ کامرکز بن چکا ہے۔ ٹی وی چیانل ہارٹ اسٹار جوکہ اپنے پروگرامس ہندوستان کی سات علاقائی زبانوں ہندی ، مراٹھی، بنگالی، تمل، تلگو، کنڑا اور ملیالم میں پیش کرتا ہے ، وہ اب دھونی کے متعلق ایک خصوصی پروگرام بھی پیش کرنے والا ہے جس کے متعلق خود دھونی نے اپنے بے صبری کا اظہار کیا ہے۔