دھونی۔ فلیمنگ دنیا کی بہترین کپتان۔ کوچ جوڑی۔ واٹسن

   

چینائی ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن نے جمعرات کو کہا کہ بحیثیت کپتان دھونی اور چینائی سوپر کنگس کوچ اسٹیفن فلمنگ دنیا کے سب سے بہترین کپتان، کوچ جوڑی جنہوں نے سی ایس کے کو کئی کامیابیاں دلائیں۔ واٹسن نے کہا کہ ان کا سی ایس کے کے ساتھ تعلق بہت ہی قدیم اور خصوصی رہا ہے اور سی ایس کے بلاشبہ ایک شاندار رن بنانے والی ٹیم ہے اور وہ جانتے ہیں کہ کس طرح سے ٹیم آپریشن چلایا جاتا ہے اور ساری ذمہ داری لیڈرس کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔ جس طرح این سرینواسن نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔ واٹسن نے بہترین 57 بالز میں 117 ناٹ آؤٹ رنز بناکر سی ایس کے کو 2018 کے فائنل میں رسائی دلوائی تھی اور یہ کوئی خفیہ تھیوری نہیں ہے بلکہ عظیم آپریشن طریقہ کار ہے جس کی بدولت سی ایس کے نے تین مرتبہ آئی پی ایل چیمپین شپ جیتی ہے۔ واٹسن نے اسٹیو اسمتھ کی بھی تعریف کی ہے انہوں نے کس طرح سے پہلے آسٹریلین میاچ میں دو سنچریز بنائے تھے۔