حیدرآباد ۔ /3 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے قرض کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے والے تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سورج ورما ، 27 سالہ جتیندر سنگھ اور 28 سالہ سونو شرما نے 10 لاکھ روپئے کا قرض دلانے کے بہانے ایک شخص سے 78 ہزار روپئے ہڑپ لئے ۔ قرض کیلئے جی ایس ٹی اور دیگر اخراجات کے نام پر رقومات ہڑپنے والی تین رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ۔