پٹنہ: دھوکہ سے دوسری شادی کرنے کی کوشش کے دوران لڑکی والوں نے ہونے والے دولہا کے نکاح سے عین قبل کافی پٹائی کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔یہ عجیب و غریب واقعہ بہار کے گیا ضلع میں پیش آیا ۔ یہاں ایک شخص پر الزام ہے کہ وہ دوسری شادی کرنے آیا تھا ۔ لڑکی والوں کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ یہ اس شخص کی دوسری شادی ہے تو وہ غصے میں آگئے ۔ اس کے بعد انہوں نے نکاح کیلئے تیار بیٹھے دولہے کو خوب مارا ۔ اس دوران لوگوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ دولہا گنجا ہے اور وگ لگاکر دوسری شادی کرنے پہنچ گیا ۔ اب اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
