دہرادون: صحت خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کے کوٹ بلاک میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کھولا جائے گا۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے ہیلتھ سب سنٹر، مچیالی کی جدیدکاری کی منظوری دے دی ہے ۔ مچیالی سب سنٹر کی جدیدکاری سے نئے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ویکسینیشن سے لے کر علاج تک کی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس سے گاؤں کے لوگ مقامی سطح پر صحت کی خدمات کا فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔ ریاستی طبی، صحت اور طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دھن سنگھ راوت نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت میدانی علاقوں سے لے کر ریاست کے پہاڑی علاقوں تک عام لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ڈاکٹر راوت نے کہا کہ پوڑی ضلع میں صحت کی سہولیات کو بڑھاتے ہوئے کوٹ بلاک میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کھولا جائے گا۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے ہیلتھ سب سنٹر موچیالی کو جدیدبنانے کی منظوری دی ہے ۔