دہشت گردانہ حملہ ناقابل برداشت : میر واعظ

   

سری نگر : حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو نہایت افسوسناک اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کیا گیا، میرواعظ نے کہا‘پہلگام سے آنے والی خبر نہایت افسوسناک اور پریشان کن ہے ، جہاں سیاحوں پر ایک بزدلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔