نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس انتہائی جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔