دہشت گردی کا الزام، دہلی میں دو مسلم نوجوان گرفتار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہشت گردی کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل سیل کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کے بنیاد پر جال بچھاکر پولیس نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے گزشتہ شب 10 بجے سرائے کالے خاں واقع ملینیم پارک کے پاس انہیں گرفتار کیا۔ ان کی شناخت 22 سالہ عبداللطیف میر اور 20 سالہ محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔ اس گرفتاری کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ۔ واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ فروری کو فرقہ وارانہ فسادات کے ملزمین آزادی سے گھوم رہے ہیں ۔ مسلمانوں کے مکانات اور دکانات کو جلانے والے عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ دہشت گردی کے الزامات میں مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔