دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری : اردغان

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ جنوبی ترکیہ اور شمالی شام و عراق میں دہشت گردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صدراردغان نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا کہ ہماری کامیاب حکمت عملی نے دہشت گردی کی جڑ کو کاٹنا جاری رکھا ہوا ہے، ہماری فوج فضائی اور بری آپریشنز کے ذریعہ دہشت گردی کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے، ہماری حدود میں پی کیکے کا خاتمہ عنقریب ہے،حکومت چالیس سال سے قوم پر مسلط اس دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلوانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ دہشت گرد تنظیم کو للکارتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام و عراق میں دہشت گردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم جانتے ہیں دہشت گردتنظیم سنبھلنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے مگر ہم اس کا صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔