دہشت گردی کو فنڈنگ کیس میں چوتھا ملزم گرفتار

   

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق مقدمہ میں ایک اور ملزم محمد حسین مولانی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس کیس کا تعلق پاکستانی خیراتی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن سے بتایا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شخص دوبئی میں مقیم تھے اور اسے دوبئی سے یہاں پہونچنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ وہ راجستھان میں ناگور کا ساکن بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ دوبئی میں مقیم تھا ۔ جئے پور پہونچنے پر ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔