بنگلورو:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور مودی کی دی کیرالہ اسٹوری ڈاکیومنٹری فلم کے بارے میں تبصرہ کا حوالہ دے کر کہا کہ وہ دہشت گردی کو وزیر اعظم مودی سے بہتر سمجھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے خاندان کے دو افراد کو کھویا ہے۔ راہل گاندھی نے انتخابی ریاست کرناٹک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “وزیراعظم دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ میں دہشت گردی کو ان سے بہتر سمجھتا ہوں۔ دہشت گردوں نے میرے خاندان کے افراد کو مار ڈالا – میری دادی (اندرا گاندھی) کو مار ڈالا۔ میرے والد (راجیو گاندھی) کو مار ڈالا۔ دہشت گردی کیا ہے، یہ کیا کرتی ہے؟ میں اسے وزیر اعظم سے بہتر سمجھتا ہوں۔
