کویت سٹی: کویتی شہریت کے ادارہ نے ملک سے غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہریت اور امیگریشن ادارہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ 38 کویتیوں کیخلاف الزام تھا کہ وہ دہشت گردی کی فنڈنگ اور حزب اللہ و العبدلی نیٹ ورک کی مالی معاونت میں ملوث تھے۔ ملزمین کیخلاف جرائم ثابت ہونے پر شہریت کے ادارہ نے ان کی کویتی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ 38 افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے، 5 کویتی الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن سے جبکہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس پر ان کی کویتی شہریت منسوخ کر دی گئی۔