دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ ہندوستان کے ساتھ

   

نئی دہلی: ممبئی حملے کی 12 ویں برسی کے موقع پر جمعرات کو امریکہ نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ ہے ۔بارہ سال قبل ، 26 نومبر ، 2008 کو ، ممبئی میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں 150 سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے ۔مقتولین میں چھ امریکی شہری بھی شامل تھے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کیلے براؤن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ ممبئی حملے کے مجرموں کو پکڑنے اور متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔ امریکہ حملے کے ذمہ دار تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوششیں کرے گا۔واضح رہے کہ ملک میں 26 نومبر کو’یوم آئین‘منایا جاتا ہے ۔