دہشت گردی کے الزام سے مسلم شخص بری ، خطاکار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ضرورت: مولانا ارشد مدنی

,

   

بنگلور کی سیشن عدالت نے دہشت گردی کے الزامات سے ایک مسلم نوجوان کو ڈسچارج کردیا کہ استغاثہ عدالت میں ملزم کے خلاف اس کے مبینہ اقبالیہ بیان کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت پیش نہیں کرسکا ، دوسری طرف جمعیت کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جب ایسے بے قصور کو پھنسانے والے پولیس اہلکار کو عدالت میں کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک ایسے تکلیف دہ واقعات ہوتے رہیں گے ، جمیعت کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی شخص کو سرحد پار کرانا جرم نہیں ہے ، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک ملزم کو سال 2005 میں بنگلہ دیش بارڈر پار کرایا تھا یعنی کی اس نے ملزم کو ہندوستان میں داخل ہونے اور بعد میں اسے ہندوستان سے بنگلہ دیش جانے میں مدد کی تھی