دہلی اسمبلی الیکشن :نوٹیفکیشن جاری نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع

   

نئی دہلی: دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے آج گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن پہلے ہی 5فروری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر چکا ہے ۔دہلی کی موجودہ اسمبلی کی مدت 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے ۔چیف الیکٹورل آفیسر کے حکم سے دہلی اسمبلی کے انتخابی پروگراموں کے سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت دہلی اسمبلی کے تمام حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمعہ یعنی 17جنوری تک داخل کئے جاسکیں گے ۔18 جنوری کاغذات ی کی جانچ پڑتال کو ہو گی اور 20 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے ۔ 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8فروری کو ہوگی۔
انتخابی عمل 10 فروری 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔