نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے بدر پور ایم ایل اے رام ویر سنگھ بھدوری کو پیر کے روز متفقہ طور پر دہلی کی ساتویں اسمبلی کیلئے قائداپوزیشن منتخب کیا گیا ۔ دہلی کی بی جے پی آفس میں بدھوری کے نام کا اعلان پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور مرکزی مبصر سروج پانڈے نے کیا ۔ اس وقت دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری بھی موجود تھے ۔ دہلی بی جے پی میڈیا ریلیشنز کے سربراہ نیل کنٹھ نے یہ بات بتائی ۔ قائد اپوزیشن کے طور پر بھدوری کے نام کی تجویز روہنی ایم ایل اے و جیندر گپتا نے پیش کی تھی جو سابقہ اسمبلی میں قائد اپوزیشن تھے۔